11 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی کی کوئی سرحد نہیں ہے اور کسی بھی نقطے پر نہیں رکے گا اور جغرافیائی حدود سے سے گذرتا ہوا آگے کی سمت بڑھتا رہے گا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق «آیت اللہ العظمی نوری ھمدانی» نے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے پانچویں اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی بیداری کی خصوصیت اور اہم ترین معیار یہ ہے کہ یہ اسلامی اور عوامی بھی ہے اور استبداد اور آمریت کے خلاف بھی ہے اور یہ کہ عصر حاضر میں مشرق وسطی کے ممالک میں اسلامی بیداری کا سرچشمہ ایران کا اسلامی انقلاب ہے؛ اس اسلامی کی کوئی سرحد نہیں ہے اور کسی بھی نقطے پر نہیں رکے گا اور جغرافیائی حدود سے سے گذرتا ہوا آگے کی سمت بڑھتا رہے گا حتی کہ خدا کا وعدہ عملی صورت اپنائے اور دنیا کے تمام مستضعفین اس قدر متحد، مقتدر اور طاقتور ہوجائیں کہ اپنے حقوق کو حاصل کرلیں اور نئی دنیا کی تخلیق کریں۔انھوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا ہے: میں عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مثبت قدم اٹھانے میں ہمیشہ کامیاب اور سرخرو رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110